حلقہ ارباب ذوق لاہور کے زیر اہتمام گرینڈ سال نو مشاعرہ۔

حلقہ ارباب ذوق لاہور کے زیر اہتمام گرینڈ سال نو مشاعرہ


12 جنوری 2024 بروز جمعتہ المبارک حلقہ ارباب ذوق لاہور کا اجلاس خصوصی اجلاس تھا جس میں حسب سابق اور حسب روایت "گرینڈ سال نو ” مشاعرے کا اہتمام کیا گیا۔ جس کی صدارت ممتاز اور نامور شاعر پروفیسر ڈاکٹر یونس خیال نے کی۔ مہمانان خصوصی میں یوسف علی یوسف اور علی اصغر عباس شامل تھے۔ نظامت کے فرائض فیصل زمان چشتی نے ادا کیے۔ تمام شعرائے کرام نے اپنا خوبصورت اور بہترین کلام سناکر بےپناہ داد و تحسین سمیٹی۔ جن شعرائے کرام نے اس شاندار مشاعرہ میں شرکت کی ان کے اسمائے گرامی ہیں۔۔۔
صدارت : پروفیسر ڈاکٹر یونس خیال
مہمانان خصوصی : یوسف علی یوسف
: علی اصغر عباس
نظامت : فیصل زمان چشتی
دیگر شعرائے کرام
فرحت عباس شاہ۔ پروفیسر محمد عباس مرزا۔ عابد حسین عابد۔ پروفیسر شفیق احمد خان۔ ہمایوں پرویز شاہد۔ راغب تحسین۔ شہزاد واثق۔ سہیل ثانی۔ نعیم عباس ساجد۔ وحید ناز۔ حنظلہ شاہد۔ نوید نواز۔ احسان شان گوندل۔ کاشف سلیم اور مرصاد حیدر شامل تھے۔
سیکرٹری حلقہ ارباب ذوق علی نواز شاہ نے کہا کہ مشاعرے معاشروں کی تہذیب اور تربیت کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ حلقہ ارباب ذوق دہائیوں سے علم و ادب کا گہوارہ ہے اور یہاں سے کئی نابغہ روزگار شخصیات معاشرے کو نصیب ہویئں۔ سماج اور معاشرت کے لیے حلقہ ارباب ذوق کی خدمات لازوال اور ناقابل فراموش ہیں اور آئندہ بھی یہ اپنے فرائض سے غافل نہیں ہوگا اور معاشرے کی ترویج و ترقی میں اپنا اہم کردار ادا کرتا رہے گا۔
مشاعرہ کی چند تصاویر
Print Friendly, PDF & Email
Author: ایڈیٹر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے