16 ویں عالمی اردو کانفرنس

16 ویں عالمی اردو کانفرنس


صدر آرٹس کونسل کراچی محمد احمد شاہ نے سجایا پھر تاریخ ساز اردو میلہ۔۔
عناد و مخاصمت کی منہ زور سواری سے اتر کر اہل قلم کی مداح سرائی کرنا ہی صحت مند تہذیبی اور ادبی رویہ مانا جاتا ہے۔۔
ایسے میں اگر۔۔۔حق بحقدار رسید۔۔نہ کیا جائے تو بہت ممکن ہے کہ آبشار کا پانی یکبارگی سے اپنے چشمے کی طرف لوٹ بھی سکتا ہے اور یوں اس تخلیق کار کی گوشہ نشینی کا وبال حوصلہ شکنی کرنے والوں کے اعمال میں لکھا جائے گا۔
اس تناظر میں محمد احمد شاہ کی خدمات پر گہری نظر ڈالی جائے تو۔۔
راقم الحروف اپنے ذاتی مشاہدات کی روشنی میں ببانگ دہل یہ کہتا ہے کہ۔۔
آج شہر کراچی میں فن و ادب کی تشہیر و ترویج کی ذمہ داری جس احسن اسلوب پر صدر آرٹس کونسل کراچی محمد احمد شاہ نے جس سچائی سے نبھائی ہے وہ بلاشبہ ادب تخلیق کرنے والوں میں ہمت و عزم کی روح پھونکنے کے مترادف ہے۔
تو آئیے عالمی اردو کانفرنس میں احمد شاہ کی تپسیاوں کا ثمر دیکھتے ہی۔
عین اس کہاوت کی طرح۔۔
آسمان زمین میں دھوم۔۔
کے مصداق شاہ جی اپنی عملی ادبی خدمات کی تصویر کشی میں کس انداز میں مصروف عمل ہیں۔۔
یہی ناموری احمد شاہ کا حق ہے اور رہے گا۔۔
عربی کا ایک قول ہے کہ۔۔
ومن ینھیب صعود الجبال
یعیش ابدالدھر بین الحقر
ترجمہ۔۔جو بلندی پر چڑھنے سے گھبراتا ہے وہ ہمیشہ گڑھے میں زندگی گزارتا ہے۔
میرا لیڈر ہر صبح کے سورج کی پہلی کرن کے ساتھ آرٹس کونسل کراچی کی ترقی کے لیے نت نئے تجربات کرنے کی سعی کرتا ہے اور رب العالمین کے کرم سے ہر نیا منصوبہ کامیابی سے ہمکنار ہوتا رہا ہے۔۔
آئیے اس جواں ہمت لیڈر کا بازو بنتے ہیں اور ادب کے فروغ میں اپنا حصہ ڈالتے ہیں۔۔
عالمی اردو کانفرنس میں شرکت کو یقینی بنائیں ، صدر آرٹس کونسل کراچی اور ان کی ٹیم آپ کے استقبال کے لئے موجود ہو گی۔۔
خالددانش


Print Friendly, PDF & Email
Author: ایڈیٹر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے