نائس ادبی فورم اور پاک برٹش آرٹس کے زیر اہتمام

نائس ادبی فورم اور پاک برٹش آرٹس کے زیر اہتمام
محفل مشاعرہ 
مورخہ 12   نومبر 2023   بروزاتوار

بمقام نائس ووکیشنل ٹریننگ سنٹر، رستم پارک، ملتان روڈ، لاہور۔


صدارت :    جناب میاں خاور سلیم آذرچیف گیسٹ:جناب پروفیسر ڈاکٹر ایوب ندیم
مہمانان خصوصی:    محترمہ عذرا مرزا،  محترم خالد محمود آشفتہ ،  محترمہ منزہ سحر 
نظامت:  محترم محمد افضل ساجد
منتظمین: محمد علی صابری،  صدر پاک برٹش آرٹس (پاکستان)

سائرہ اقبال، بانی و چیف آپریٹنگ آفیسر نائس ویلفیئر سوسائٹی ونائس ادبی فورم


نائس ادبی فورم/نائس ویلفیئر سوسائٹی اور پاک برٹش آرٹس انٹرنیشنل کے زیر اہتمام ماہانہ محفل مشاعرہ کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے مورخہ 12نومبر 2023بروز اتوار مشاعرہ کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت معروف شاعر و ادیب جناب میاں خاور سلیم آذر نے کی جبکہ نامور استاد شاعر پروفیسر ڈاکٹر ایوب ندیم چیف گیسٹ تھے۔ دیگر معزز مہمانان خاص میں محترمہ عذرا مرزا، محترم خالد محمود آشفتہ اورمحترمہ منزہ سحر شامل تھے ۔مشاعرہ کی نظامت خوبصورت لب و لہجہ کے مالک معروف شاعر محترم محمد افضل ساجد نے کی۔
محفل مشاعرہ کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت جناب محمد افضل ساجد نے حاصل کی ۔جبکہ آقائے دو جہاں حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلمکے حضور ہدیہ عقیدت بھی جناب محمد افضل ساجد نے پیش کیا۔ مشاعرہ میں شعرائے کرام نےاپنا منتخب خوبصورت کلام پیش کیاجسے سامعین نے خوب سراہا اور ہر خوبصورت شعر پر دل کھول کر داد دی ۔مشاعرہ میں شعرا ئےکرام کے ساتھ ساتھ سامعین کی بھی ایک بڑی تعداد نےشرکت کی۔ مشاعرہ میں جن شعرائے کرام نے اپنا خوبصورت کلام پیش کیا انکے اسمائے گرامی درج ذیل ہیں:-
جناب میاں خاور سلیم آذر، جناب پروفیسر ڈاکٹر ایوب ندیم، محترمہ عذرا مرزا، جناب خالد محمود آشفتہ ، محترمہ منزہ سحر ، جناب پروفیسر محمد عباس مرزا، جناب محمدعلی صابری ، جناب محمد افضل ساجد، حکیم محمد ارشد شہزاد، جناب ہمایوں پرویز شاہد، جناب زاہد بخاری، جناب اظہر عباس خان، جناب عبدالقدوس کیفی، جناب ولایت احمد فاروقی، جناب مشتاق قمر، جناب انیل ارشاد خان، جناب احمد فہیم میئو، جناب جون کاظمی، جناب ایم آر مرزا، محترمہ پروین وفا ہاشمی، محترمہ روبینہ شاہین، جناب اعجاز قریشی، جناب محمد اسلم شوق، جناب ریاض احمد ریاض، جناب عمران یوسف، جناب رضوان رضوی، محترمہ فرزانہ ناز، جناب محمد یوسف یار اور جناب جی ایم ساقی۔
صدر محفل جناب میاں خاور سلیم آذر نے محفل مشاعرہ کےمنتظمین کو اسقدر باوقار تقریب کے انعقاد پر مبارکباد دی اور شرکا ء کی بھرپور شرکت کو بھی سراہا۔انہوں نے مزید کہا کہ آج کل ادبی محافل کا انعقاد نہ صرف کم ہو کر رہ گیا ہے بلکہ شعرائے کرام کی کم تعداد میں شرکت سے انکی رونق بھی کم ہو گئی ہے۔ ہمیں تمام تر حالات کے باوجود ادبی محافل کا انعقاد یقینی بنانا چاہیئے جس سے معاشرے میں پائی جانے والی عمومی مایوسی اور گھٹن کی فضا میں کمی واقع ہو گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایسی ادبی ماہانہ محفل مشاعرہ میں شرکت کرنے سے نہ صرف معزز شعرائے کرام کا خوبصورت کلام سننے کو ملتا ہے بلکہ آپس کے روابط میں بھی پختگی آتی ہے اور ایک دوسرے کے دکھ سکھ میں شریک ہونے کا موقع ملتا ہے۔ انہوں نے فروغ ادب کے لئے نائس ادبی فورم اور پاک برٹش آرٹس انٹرنیشنل کی خدمات کو قابل ستائش قرار دیا۔ صدر محفل نے بھی اپنا خوبصورت کلام پیش کیا جسے حاضرین نے خوب سراہا اور دل کھول کرداد دی۔ مشاعرے کے اختتام پر صدر محفل کو یادگاری شیلڈ اور معززمہمانان خصوصی اور دیگر معزز شعرائے کرام کو سیرت کی کتب بطور تحائف پیش کی گئیں ۔
محفل مشاعرہ کے بعد حاضرین محفل کی روائتی انداز میں لاہوری پٹھوروں سے تواضع کی گئی۔ یاد رہے کہ نائس ادبی فورم/نائس ویلفیئر سوسائٹی اور پاک برٹش آرٹس انٹرنیشنل کے زیر اہتمام ہر ماہ محفل مشاعرہ کا انعقاد کیا جاتا ہے جس میں سینئر شعراء کیساتھ ساتھ نئے لکھنے والے بھی بھر پور شرکت کر تے ہیں۔

رپورٹ ۔۔ شوکت علی ناز






Print Friendly, PDF & Email
Author: ایڈیٹر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے