بزمِ چغتائی کا ماہانہ مشاعرہ بابت ماہ نومبر


بزمِ چغتائی کا ماہانہ مشاعرہ بابت ماہ نومبر آج صبح ، لاہور گیریژن گرامر سکول (کڈز کیمپس) رضوان بلاک، اعوان ٹاؤن، لاہور میں منعقد ہوا جس کی صدارت نامور سینئر شاعر جناب ڈاکٹر جواز جعفری نے کی جبکہ مہمانانِ خصوصی میں جناب اقبال رمیض حیدری ، جناب ڈاکٹر شاہد اشرف ، جناب نوید غازی ، جناب انصر منیر اور جناب سید تیمور کاظمی شامل تھے ، مشاعرہ کی نظامت ہمیشہ کی طرح محمد افضل ساجد کے ذمہ رہی جسے انہوں نے بہت عمدگی سے نبھایا ۔ دیگر شعرائے کرام میں محمد افضل ساجد، وسیم عباس ، فرہاد ترابی ، عروج منیر، اعجاز رانا، امجد رسول امجد ، رضوان رضوی، جون کاظمی، اسلم شوق، سہیل ثانی، ڈاکٹر فخر عظیم ، صفیہ ملک صابری ، عنبرین خان ، زاہد جرپالوی ، تسنیم عباس قریشی، پروفیسر فرخ محمود، عدل منہاس لاہوری، اظہر عباس، احتشام حسن ، احمد سبحانی آکاش ، شوکت علی ناز اور محمد عباس مرزا شامل تھے۔تمام ہی احباب نے شاندار کلام سنایا اور خوب داد سمیٹی ۔ ہال ہمہ وقت داد و تحسین سے گونجتا رہا تمام ہی شعرائے کرام نے بے حد عمدہ کلام سنایا اور سننے والوں کو ایک سے بڑھ کر ایک شعر سننے کو ملا۔ ہمیشہ کی طرح طارق چغتائی مرحوم کے دیرینہ دوست رانا عبدالمجید خاں صاحب نے بھی مشاعرہ میں شرکت کی ۔آنے والے تمام ہی مہمانوں کا بے حد شکریہ ۔ بزمِ چغتائی گزشتہ گیارہ سال سے ہر ماہ باقاعدگی سے مشاعرہ منعقد کرتی چلی آرہی ہے بزم کے بانی طارق چغتائی کی وفات کے بعد اب دوستانِ طارق چغتائی اس تسلسل کو برقرار رکھے ہوئے ہیں دوستانِ طارق چغتائی میں جناب محمد عباس مرزا ، جناب محمد علی صابری ، جناب پروفیسر فرخ محمود ، جناب عاصم خواجہ ، جناب فرہاد ترابی اور وسیم عباس شامل ہیں اب تک آپ تمام احباب کی محبتوں سے یہ چراغ روشن ہے ۔.


جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے