خواب گر

اسلام علیکم احباب!

خواب دیکھنے پر کوئی پابندی نہیں، نہ ہی ان پر کوئی پہرا بٹھایا جاسکتا ہے،کچھ کر گُزرنے کا ارادہ ہو تو خواب ہی پہلی سیڑھی کا کام کرتے ہیں، جبھی اگلا قدم اورکوشش کارگر ثابت ہوتی ہے۔

کوشش کریں کہ کوئی آپ کی آنکھوں کے خواب نہ چھین سکے!

خواب اک خاکہ ہیں جس میں آپ نے حقیقی زندگی میں اس تصور کی تصویر مکمل کرنے کے لئے اپنی کاؤش سے رنگ بھرنے ہیں۔کامیابی کسی بھی قسم کی ہو،پہلے اک خواب ہوتی ہے پھر اس کو منزل بناتے ہوئےاس کے حصول کا سفر شروع ہوتا ہے۔ بس آغاز سفر سے اک نیت کریں، یا اک اصول بنارکھیں کہ کسی کے کندھے پر پاؤں رکھتے ہوئی منزل تک نہیں پہنچنا۔

خواب گربھی ہمارا اک خواب ہے اوراس تصویر میں رنگ بھرنے کا قدم اُٹھایا ہے،جو یقیناً آپ سب ادب دوست ساتھیوں کی مدد سے ہی ممکن ہوگا۔

احباب! بہت سارے ایسے پل ہیں زندگی کے جو کبھی مجبور کرتے ہیں کہ اُن کو لفظوں کا جامہ پہناتے ہوئے تحریر میں لائیں مگر……انسان کے اندر بھی گھُٹے رہتے ہیں، وقت کی دھول میں کہیں کھو جاتے ہیں……

ضروری نہیں کہ ہر بندہ لکھاری ہو، لفظوں کی جادوگری جانتا ہو،اپنے لکھے کاسحر پھونکنے کی صلاحیت رکھتا ہو، مگر اک کام ہوسکتا ہے وہ ہے کوشش…..ہاں کوشش کردیکھو……..لکھو تو سہی، وقت پختگی بھی دے گا(ان شاءاللہ)

کچھ اشعار میں اپنے خیال کو بیان کرنے کا ہنر رکھتے ہیں، تو کوئی نثر میں، ہمارا یہ پلیٹ فارم سب کو خوش آمدید کہتا ہے اور چاہتا ہے آپ کی تحریر جو اور جیسی بھی ہو (وہ آپ کی تحریر ہو) ہمارے ساتھ شیئر کریں۔  بہت ممکن ہے آپ کے لفظ کسی اور کو بھی فائدہ پہنچا سکیں، اُنہیں آپ کی تحریر سے سہارا ملے یارہنمائی ملے۔

اپنی ذات کو کھولیں! خود سے باہر نکلیں!

بہت دعائیں