تاریخ ِ پیدائش و مقام:۔12مارچ 1965۔۔۔کُنجاہ (ضلع گجرات)
موجودہ قیام: کراچی
والد کا نام:۔محمد عبداللہ بٹ (مرحوم)
والدہ کا نام:۔حمیدہ بیگم (مرحومہ)
خاندانی پس منظر۔ تعلق کُنجاہ (ضلع گجرات) کے کشمیری بٹ خاندان سے ہے۔اکرم کُنجاہی سے پہلے اُن کے خاندان میں کوئی شاعرو ادیب نہیں تھا مگر خاندان کے ہر شخص میں تعلیم کے حصول کا جذبہ موجزن ہے۔ تعلیم و تربیت میں بڑے بہنوئی اور بڑے بھائیوں کا بڑا کردار ہے۔
مشغلہ:۔فن تقریر (دورانِ تعلیم،قومی سطح پر بہترین مقرر)، شعر و شاعری، ٹی وی پروگرامز کی میزبانی
بیرون ملک اسفار:۔ سنگا پور، ملائشیا، تھائی لینڈ، جاپان، جنوبی کوریا، امریکا، روس کی تمام مسلم ریاستیں جو آزاد ہو چکی ہیں، بنگلا دیش، بحرین اور سعودی عرب
تخلیقات سنین کے ساتھ:۔
فنِ تقریر
فنِ خطابت1996
اصولِ تقریر1997
شعری مجموعے
ہجرکی چتا 1996
بگولے رقص کرتے ہیں2001
محبت زمانہ ساز نہیں 2004
دامنِ صد چاک 2017
شاہِ کونین ﷺ! کرم 2023
ترتیب و تدوین
امن و امان اور قومی یکجہتی2003
رضیہ فصیح احمد کے افسانوں کا تجزیاتی جائزہ2017
جوہرِ عروض 2021
تحقیق و تنقید
راغب مُراد آبادی، چند جہتیں2001
نسائی ادب اور تانیثیت 2020
لفظ، زبان اور ادب2020
غزل کہانی (2020ء پاکستان رائٹرز گلڈ ایوارڈ یافتہ)
ما بعد جدیدیت اور چند معاصرمتغزلین 2020
محاسنِ فکر و فن2021
غنیمت کے اختصاریے 2021
لاشعور سے شعور تک شاعری2021
پسِ جدیدیت: لہجے اور اسلوب2021
تصریحاتِ نعت2022
افہام و تفہیم2022
معروضات2023
دبستانِ فلم کے نعت نگار2023
نعت گوئی:ہئیت، اسلوب اور موضوع2023
تقسیمِ ہند کے بعد نعت نگاری2023
نسیم سحر کی تخلیقی جہات 2023
نعت گوئی ارتقا اور رجحانات (زیر طبع)
پیشہ ورانہ
انٹرنل اڈٹ ان بنکس (انگریزی زبان میں، 2012
این ان سائیٹ ان ٹو دی بنکنگ فراڈز 2020
ادارت: کراچی اور گجرات سے بہ یک وقت جاری ہونے والے معیاری سہ ماہی ادبی جریدے غنیمت کی ادارت
ٹی وی چینل سے وابستگی: 2006 سے 2008تک کراچی سے پنجابی ٹی وی چینل ”اپنا“ سے پہلے پنجابی شاعر سے لے کرجدید دور تک کے تمام ادبا و شعرا کا تاریخ وار جائزہ۔یہ سولو پروگرام تھا اور ٹیلی وژن کی تاریخ میں اِس نوعیت کا کوئی دوسرا پروگرام کبھی نہیں کیا گیا۔
اکرم کنجاہی کے فکر و فن پر تعلیمی مقالے
۱۔اکرم کُنجاہی کے مجموعے دامن صد چاک کا فنی و فکری جائزہ2018ء (عائشہ اصغر بٹ:گورنمنٹ کالج برائے خواتین یونیورسٹی،لاہور)
۲۔اکرم کُنجاہی کے شاعرانہ افکار کا تحقیقی و تنقیدی جائزہ(مقالہ ایم فل): 2022ء (مریم عظمت: سیالکوٹ یونیورسٹی)
۳۔سہ ماہی غنیمت(مدیر اکرم کُنجاہی) کا ارتقائی سفر(مقالہ ایم فل زیر تکمیل)2023ء (انیلہ شکیل: لاہور یونیورسٹی سرگودھا کیمپس)
۴۔اکرم کُنجاہی کی تحقیقی و تنقیدی خدمات (مقالہ ایم فل زیر تکمیل)2023ء (سمعیہ ممتاز:گورنمنٹ کالج برائے خواتین یونیورسٹی،لاہور)
۵۔اکرم کُنجاہی کی کتاب دبستانِ فلم کے نعت نگار کا تنقیدی جائزہ (زیر تکمیل) 2023ء (مجیب الرحمن:اسلامیہ کالج (گریجویٹ) سول لائنز،لاہور)
اکرم کُنجاہی کے فکر و فن پر خصوصی شمارے
معروف ادبی جریدے ”رنگِ ادب، کراچی“ نے 2021 یں ۵صد صفحات پر مشتمل اکرم کُنجاہی نمبر شائع کیا