کتاب کی عصمت
کتاب کی عصمت پروفیسر عصمت درانی کا صدیوں زندہ رہنے والا کام کتب خانہ سلطانی ہے ۔یہ صرف ایک کتاب نہیں ہے۔یہ بہاول پور کی تاریخ کا انسائیکلوپیڈیا ہے۔کتب خانہ سلطانی بادی النظر میں ریاست بہاول پور کے شاہی کتب خانے کے موضوع کااحاطہ کرتی نظر آتی ہے۔لیکن یہ نابغہ دستاویز کتاب سے زیادہ طلسم کدہ ہے۔ جو اپنے اندر تاریخ اور تحقیق کی جادوگری کا خوبصورت سنگم لیے ہوئے ہے۔مصنفہ نے ریاست بہاول پور کے نوابین کی کتاب دوستی کو جس عرق ریزی اور زبان و بیان سے گوندھا ہے اس نے ریاست بہاول پور کی دریا دل…